2. تُو بنی آدم میں سب سے حسِین ہے۔تیرے ہونٹوں میں لطافت بھری ہےاِس لِئے خُدا نے تُجھے ہمیشہ کے لِئے مُبارک کِیا ۔
3. اَے زبردست! تُو اپنی تلوار کوجو تیری حشمت و شَوکت ہے اپنی کمر سے حمائِل کر
4. اور سچّائی اورحِلم اور صداقت کی خاطِراپنی شان و شَوکت میں اِقبال مندی سے سوار ہواور تیرا دہنا ہاتھ تُجھے مُہیب کام دِکھائے گا۔
5. تیرے تِیر تیز ہیں۔وہ بادشاہ کے دُشمنوں کے دِل میں لگے ہیں۔اُمّتیں تیرے سامنے زیر ہوتی ہیں۔