14. وہ بیل بُوٹے دارلِباس میں بادشاہ کے حضُورپُہنچائی جا ئے گی۔اُس کی کُنواری سہیلیاں جو اُس کے پِیچھے پِیچھےچلتی ہیں تیرے سامنے حاضِر کی جائیں گی ۔
15. وہ اُن کو خُوشی اور خُرّمی سے لے آئیں گے۔وہ بادشاہ کے محلّ میں داخِل ہوں گی۔
16. تیرے بیٹے تیرے باپ دادا کے جانشِین ہوں گےجِن کوتُو تمام رُویِ زمِین پر سردار مُقرّرکرے گا۔
17. مَیں تیرے نام کی یاد کو نسل در نسل قائِم رکھُّوں گا ۔اِس لِئے اُمّتیں ابدُالآباد تیری شُکرگُذاری کریں گی۔