1. مَیں نے کہا مَیں اپنی راہ کی نِگرانی کرُوں گاتاکہ میری زُبان سے خطا نہ ہو۔جب تک شرِیر میرے سامنے ہےمَیں اپنے مُنہ کو لگام دِیئے رہُوں گا۔
2. مَیں گُونگا بن کرخاموش رہا اور نیکی کی طرف سےبھی خاموشی اِختیار کیاور میرا غم بڑھ گیا۔
3. میرا دِل اندر ہی اندر جل رہا تھا۔سوچتے سوچتے آگ بھڑک اُٹھی ۔تب مَیں اپنی زُبان سے کہنے لگا
4. اَے خُداوند! اَیسا کرکہ مَیں اپنے انجام سےواقِف ہو جاؤُںاور اِس سے بھی کہ میری عُمر کی مِیعاد کیا ہے۔مَیں جان لُوں کہ کَیسا فانی ہُوں۔