زبُو 38:8-13 Urdu Bible Revised Version (URD)

8. مَیں نحیِف اورنِہایت کُچلا ہُؤا ہُوںاور دِل کی بے چینی کے سبب سے کراہتا رہا۔

9. اَے خُداوند! میری ساری تمنّا تیرے سامنے ہےاور میرا کراہنا تُجھ سے چُھپا نہیں۔

10. میرا دِل دھڑکتا ہے ۔ میری طاقت گھٹی جاتی ہے۔میری آنکھوں کی رَوشنی بھی مُجھ سے جاتی رہی۔

11. میرے عزِیز اور دوست میری بلا میں الگ ہو گئےاور میرے رِشتہ دار دُور جا کھڑے ہُوئے۔

12. میری جان کے خواہاں میرے لِئے جال بِچھاتے ہیںاور میرے نُقصان کے طالِب شرارت کیباتیں بولتےاور دِن بھر مکر و فریب کے منصُوبے باندھتے ہیں ۔

13. پر مَیں بہرے کی مانِندسُنتا ہی نہیں۔مَیں گُونگے کی مانِندمُنہ نہیں کھولتا

زبُو 38