7. اَے خُدا! تیری شفقت کیا ہی بیش قِیمت ہے۔بنی آدم تیرے بازُوؤں کے سایہ میں پناہلیتے ہیں ۔
8. وہ تیرے گھر کی نِعمتوں سے خُوب آسُودہ ہوں گے ۔تُو اُن کو اپنی خُوشنُودی کے دریا میں سے پِلائے گا ۔
9. کیونکہ زِندگی کا چشمہ تیرے پاس ہے۔تیرے نُور کی بدولت ہم رَوشنی دیکھیں گے۔
10. تیرے پہچاننے والوں پر تیری شفقت دائِمی ہواور راست دِلوں پر تیری صداقت۔
11. مغرُور آدمی مُجھ پر لات نہ اُٹھانے پائےاور شرِیر کا ہاتھ مُجھے ہانک نہ دے۔
12. بدکردار وہاں گِرے پڑے ہیں۔وہ گِرا دِیئے گئے ہیں اورپِھر اُٹھ نہ سکیں گے۔