5. اَے خُداوند! آسمان میں تیری شفقت ہے۔تیری وفاداری افلاک تک بُلند ہے۔
6. تیری صداقت خُدا کے پہاڑوں کی مانِند ہےتیرے احکام نِہایت عمِیق ہیں۔اَے خُداوند! تُو اِنسان اور حَیوان دونوں کو محفُوظرکھتا ہے۔
7. اَے خُدا! تیری شفقت کیا ہی بیش قِیمت ہے۔بنی آدم تیرے بازُوؤں کے سایہ میں پناہلیتے ہیں ۔
8. وہ تیرے گھر کی نِعمتوں سے خُوب آسُودہ ہوں گے ۔تُو اُن کو اپنی خُوشنُودی کے دریا میں سے پِلائے گا ۔