13. لیکن مَیں نے تو اُن کی بِیماری میں جب وہ بِیمارتھے ٹاٹ اوڑھااور روزے رکھ رکھ کر اپنی جان کو دُکھ دِیااور میری دُعا میرے ہی سِینہ میں واپس آئی۔
14. مَیں نے تو اَیسا کِیا گویا وہ میرا دوست یا میرابھائی تھا ۔مَیں نے سر جُھکا کر غم کِیا جَیسے کوئی اپنی ماں کےلِئے ماتم کرتا ہو۔
15. پر جب مَیں لنگڑانے لگا تو وہ خُوش ہو کر اِکٹھّے ہوگئے ۔کمِینے میرے خِلاف اِکٹھّے ہُوئے اور مُجھےمعلُوم نہ تھا ۔اُنہوں نے مُجھے پھاڑا اور باز نہ آئے۔
16. ضِیافتوں کے بدتمِیز مسخروں کی طرحاُنہوں نے مُجھ پر دانت پِیسے۔