زبُو 35:1-4 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اَے خُداوند! جو مُجھ سے جھگڑتے ہیں تُو اُن سے جھگڑ ۔جو مُجھ سے لڑتے ہیں تُو اُن سے لڑ۔

2. ڈھال اور سِپر لے کر میری کُمک کے لِئے کھڑا ہو۔

3. بھالا بھی نِکال اور میرا پِیچھا کرنے والوں کا راستہبند کر دے۔میری جان سے کہہ مَیں تیری نجات ہُوں۔

4. جو میری جان کے خواہاں ہیں وہ شرمِندہ اوررُسوا ہوں ۔جو میرے نُقصان کا منصُوبہ باندھتے ہیں وہ پسپا اورپریشان ہو ں۔

زبُو 35