16. کیونکہ کُتّوں نے مُجھے گھیر لِیا ہے ۔بدکاروں کی گروہ مُجھے گھیرے ہُوئے ہے۔وہ میرے ہاتھ اور میرے پاؤں چھیدتے ہیں ۔
17. مَیں اپنی سب ہڈِّیاں گِن سکتا ہُوں۔وہ مُجھے تاکتے اور گُھورتے ہیں۔
18. وہ میرے کپڑے آپس میں بانٹتے ہیںاور میری پوشاک پر قُرعہ ڈالتے ہیں
19. لیکن تُو اَے خُداوند! دُور نہ رہ ۔اَے میرے چارہ ساز! میری مدد کے لِئے جلدی کر۔
20. میری جان کو تلوار سے بچا۔میری جان کو کُتّے کے قابُوسے۔
21. مُجھے بَبر کے مُنہ سے بچا ۔بلکہ تُو نے سانڈوں کے سِینگوں میں سے مُجھےچُھڑایا ہے۔
22. مَیں اپنے بھائِیوں سے تیرے نام کا اِظہار کرُوں گا۔جماعت میں تیری سِتایش کرُو ں گا۔
23. اَے خُداوند سے ڈرنے والو! اُس کی سِتایش کرو ۔اَے یعقُو ب کی اَولاد! سب اُس کی تمجِید کرواور اَے اِسرا ئیل کی نسل! سب اُس کا ڈر مانو۔
24. کیونکہ اُس نے نہ تو مُصِیبت زدہ کی مُصِیبت کو حقِیرجانانہ اُس سے نفرت کی۔نہ اُس سے اپنا مُنہ چُھپایابلکہ جب اُس نے خُدا سے فریاد کی تو اُس نے سُن لی۔
25. بڑے مجمع میں میری ثنا خوانی کا باعِث تُو ہی ہے ۔مَیں اُس سے ڈرنے والوں کے رُوبرُو اپنی نذریںادا کرُوں گا
26. حلِیم کھائیں گے اور سیر ہوں گے ۔خُداوند کے طالِب اُس کی سِتایش کریں گے ۔تُمہارا دِل ابد تک زِندہ رہے!
27. ساری دُنیا خُداوند کو یاد کرے گی اور اُس کی طرفرجُوع لائے گیاور قَوموں کے سب گھرانے تیرے حضُور سِجدہکریں گے۔