4. وہ جو آسمان پر تخت نشِین ہے ہنسے گا ۔خُداوند اُن کا مضحکہ اُڑائے گا۔
5. تب وہ اپنے غضب میں اُن سے کلام کرے گااور اپنے قہرِ شدِید میں اُن کو پریشان کر دے گا۔
6. مَیں تو اپنے بادشاہ کواپنے کوہِ مُقدّس صِیُّون پر بِٹھا چُکا ہُوں۔
7. مَیں اُس فرمان کو بیان کرُوں گا۔خُداوند نے مُجھ سے کہا تُو میرا بیٹا ہے۔آج تُو مُجھ سے پَیداہُؤا۔
8. مُجھ سے مانگ اور مَیں قَوموں کو تیری مِیراثکے لِئےاور زمِین کے اِنتِہائی حِصّے تیری مِلکِیّت کےلِئے تُجھے بخشُو ں گا ۔