زبُو 18:21-29 Urdu Bible Revised Version (URD)

21. کیونکہ مَیں خُداوند کی راہوں پر چلتا رہااور شرارت سے اپنے خُدا سے الگ نہ ہُؤا

22. کیونکہ اُس کے سب فَیصلے میرے سامنے رہےاور مَیں اُس کے آئِین سے برگشتہ نہ ہُؤا۔

23. مَیں اُس کے حضُور کامِل بھی رہااور اپنے کو اپنی بدکاری سے باز رکھّا۔

24. خُداوند نے مُجھے میری راستی کے مُوافِقاور میرے ہاتھوں کی پاکِیزگی کے مُطابِق جواُس کے سامنے تھی بدلہ دِیا۔

25. رحم دِل کے ساتھ تُو رحِیم ہو گااور کامِل آدمی کے ساتھ کامِل۔

26. نیکوکار کے ساتھ نیک ہو گااور کج رَو کے ساتھ ٹیڑھا۔

27. کیونکہ تُو مُصِیبت زدہ لوگوں کو بچائے گالیکن مغرُوروں کی آنکھوں کو نِیچا کرے گا۔

28. اِس لِئے کہ تُو میرے چراغ کو رَوشن کرے گا۔خُداوند میرا خُدا میرے اندھیرے کو اُجالا کر دے گا۔

29. کیونکہ تیری بدَولت مَیں فَوج پر دھاوا کرتا ہُوںاور اپنے خُدا کی بدَولت دِیوار پھاند جاتاہُوں۔

زبُو 18