زبُو 17:3-8 Urdu Bible Revised Version (URD)

3. تُو نے میرے دِل کو آزما لِیا ہے ۔تُو نے رات کومیری نِگرانی کی۔تُو نے مُجھے پرکھا اور کُچھ کھوٹ نہ پایا ۔مَیں نے ٹھان لِیا ہے کہ میرا مُنہ خطا نہ کرے۔

4. اِنسانی کاموں میں تیرے لبوں کے کلام کی مدد سےمَیں ظالِموں کی راہوں سے باز رہا ہُوں۔

5. میرے قدم تیرے راستوں پر قائِم رہے ہیں۔میرے پاؤں پِھسلے نہیں۔

6. اَے خُدا! مَیں نے تُجھ سے دُعا کی ہے کیونکہ تُومُجھےجواب دے گا۔میری طرف کان جُھکا اور میری عرض سُن لے۔

7. تُو جو اپنے دہنے ہاتھ سے اپنے توکُّل کرنے والوں کواُن کے مُخالِفوں سے بچاتا ہے اپنی عجِیبشفقت دِکھا!

8. مُجھے آنکھ کی پُتلی کی طرح محفُوظ رکھ۔مُجھے اپنے پروں کے سایہ میں چُھپا لے۔

زبُو 17