زبُو 148:6-10 Urdu Bible Revised Version (URD)

6. اُس نے اِن کو ابدُالآباد کے لِئے قائِم کِیا ہے۔اُس نے اٹل قانُون مُقرّر کر دِیا ہے۔

7. زمِین پر سے خُداوند کی حمد کرو۔اَے اژدہاؤ اور سب گہرے سمُندرو!

8. اَے آگ اور اَولو! اَے برف اورکُہر!اَے طُوفانی ہوا!جو اُس کے کلام کی تعمِیل کرتی ہے۔

9. اَے پہاڑو اور سب ٹِیلو!اَے میوہ دار درختو اور سب دیودارو!

10. اَے جانورو اور سب چَوپایو!اَے رینگنے والو اورپرِندو!

زبُو 148