زبُو 140:4-13 Urdu Bible Revised Version (URD)

4. اَے خُداوند! مُجھے شرِیر کے ہاتھ سے بچا۔مُجھے تُندخُو آدمی سے محفُوظ رکھجِن کا اِرادہ ہے کہ میرے پاؤں اُکھاڑ دیں۔

5. مغرُوروں نے میرے لِئے پھندے اور رسِیّوں کوچُھپایا ہے۔اُنہوں نے راہ کے کنارے جال لگایا ہے۔اُنہوں نے میرے لِئے دام بِچھا رکھّے ہیں ۔(سِلاہ)

6. مَیں نے خُداوند سے کہا میرا خُدا تُو ہی ہے۔اَے خُداوند! میری اِلتجا کی آواز پر کان لگا۔

7. اَے خُداوند میرے مالِک! اَے میری نجاتکی قُوّتتُو نے جنگ کے دِن میرے سر پر سایہ کِیا ہے۔

8. اَے خُداوند! شرِیر کی مُراد پُوری نہ کر۔اُس کے بُرے منصُوبہ کو انجام نہ دے تاکہ وہڈِینگ نہ مارے ۔ (سِلاہ)

9. مُجھے گھیرنے والوں کے مُنہ کی شرارتاُن ہی کے سر پر پڑے۔

10. اُن پر انگارے گِریں۔وہ آگ میں ڈالے جائیںاور اَیسے گڑھوں میں کہ پِھر نہ اُٹھیں۔

11. بدزُبان آدمی کو زمِین پر قِیام نہ ہو گا۔آفت تُندخُو آدمی کو رگید کر ہلاک کرے گی۔

12. مَیں جانتا ہُوں کہ خُداوند مُصِیبت زدہ کےمُعاملہ کیاور مُحتاج کے حق کی تائید کرے گا۔

13. یقِیناً صادِق تیرے نام کا شُکر کریں گےاور راست باز تیرے حضُور میں رہیں گے۔

زبُو 140