زبُو 14:1-4 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. احمق نے اپنے دِل میں کہا ہے کہ کوئی خُدا نہیں۔وہ بِگڑ گئے ۔ اُنہوں نے نفرت انگیز کام کِئے ہیں ۔کوئی نیکوکار نہیں۔

2. خُداوند نے آسمان پر سے بنی آدم پرنِگاہ کیتاکہ دیکھے کہ کوئی دانِش مندکوئی خُدا کا طالِب ہے یا نہیں۔

3. وہ سب کے سب گُمراہ ہُوئے ۔ وہ باہم نجِس ہو گئے ۔کوئی نیکوکار نہیں ۔ ایک بھی نہیں۔

4. کیا اُن سب بدکرداروں کو کُچھ عِلم نہیںجو میرے لوگوں کو اَیسے کھا جاتے ہیں جَیسے روٹیاور خُداوند کا نام نہیں لیتے؟

زبُو 14