6. یہ عِرفان میرے لِئے نہایت عجِیب ہے۔یہ بُلند ہے ۔ مَیں اِس تک پُہنچ نہیں سکتا۔
7. مَیں تیری رُوح سے بچ کر کہاں جاؤُںیا تیری حضُوری سے کِدھر بھاگُوں؟
8. اگر آسمان پر چڑھ جاؤُں تو تُو وہاں ہے۔اگر مَیں پاتال میں بِستر بِچھاؤُں تو دیکھ!تُو وہاں بھی ہے۔
9. اگر مَیں صُبح کے پر لگا کرسمُندر کی اِنتہا میں جا بسُوں
10. تو وہاں بھی تیرا ہاتھ میری راہنمائی کرے گااور تیرا دہنا ہاتھ مُجھے سنبھالے گا۔
11. اگر مَیں کہُوں کہ یقِیناً تارِیکی مُجھے چُھپالے گیاور میری چاروں طرف کا اُجالا رات بن جائے گا