زبُو 136:4-11 Urdu Bible Revised Version (URD)

4. اُسی کا جو اکیلا بڑے بڑے عجِیب کام کرتا ہےکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

5. اُسی کا جِس نے دانائی سے آسمان بنایاکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

6. اُسی کا جِس نے زمِین کو پانی پر پَھیلایاکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

7. اُسی کا جِس نے بڑے بڑے نیّر بنائےکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

8. دِن کو حُکومت کرنے کے لِئے آفتابکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

9. رات کو حُکومت کرنے لِئے ماہتاب اور سِتارےکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

10. اُسی کا جِس نے مِصر کے پہلوٹھوں کو ماراکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

11. اور اِسرائیل کو اُن میں سے نِکال لایاکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

زبُو 136