زبُو 129:1-6 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اِسرائیل اب یُوں کہےاُنہوں نے میری جوانی سے اب تک مُجھے بار بار ستایا۔

2. ہاں اُنہوں نے میری جوانی سے اب تک مُجھےبار بار ستایاتَو بھی وہ مُجھ پر غالب نہ آئے۔

3. ہلواہوں نے میری پِیٹھ پر ہل چلائےاور لمبی لمبی ریگھارِیاں بنائِیں۔

4. خُداوند صادِق ہے۔اُس نے شرِیروں کی رسِّیاں کاٹ ڈالِیں۔

5. صِیُّون سے نفرت رکھنے والےسب شرمِندہ اور پسپا ہوں۔

6. وہ چھت پر کی گھاس کی مانِند ہُوںجو بڑھنے سے پہلے ہی سُوکھ جاتی ہے۔

زبُو 129