1. اَے خُداوند! بچا لے کیونکہ کوئی دِین دار نہیں رہااور امانت دار لوگ بنی آدم میں سے مِٹ گئے۔
2. وہ اپنے اپنے ہمسایہ سے جُھوٹ بولتے ہیں۔وہ خُوشامدی لبوں سے دو رنگی باتیں کرتے ہیں ۔
3. خُداوند سب خُوشامدی لبوں کواور بڑے بول بولنے والی زُبان کو کاٹ ڈالے گا ۔
4. وہ کہتے ہیں ہم اپنی زُبان سے جِیتیں گے۔ہمارے ہونٹ ہمارے ہی ہیں ۔ ہمارا مالِککَون ہے؟