96. مَیں نے دیکھا کہ ہر کمال کی اِنتہا ہےلیکن تیرا حُکم نہایت وسِیع ہے۔
97. ( میم) آہ! مَیں تیری شرِیعت سے کَیسی مُحبّترکھتاہُوں ۔مُجھے دِن بھر اُسی کا دِھیان رہتا ہے۔
98. تیرے فرمان مُجھے میرے دُشمنوں سے زِیادہدانِش مند بناتے ہیں۔کیونکہ وہ ہمیشہ میرے ساتھ ہیں۔
99. مَیں اپنے سب اُستادوں سے عقل مند ہُوںکیونکہ تیری شہادتوں پر میرا دِھیان رہتا ہے۔
100. مَیں عُمر رسِیدہ لوگوں سے زِیادہ سمجھ رکھتا ہُوںکیونکہ مَیں نے تیرے قوانِین کو مانا ہے۔