60. مَیں نے تیرے فرمان ماننے میںجلدی کی اور دیر نہ لگائی۔
61. شرِیروں کی رسِّیوں نے مُجھے جکڑ لِیا۔پر مَیں تیری شرِیعت کو نہ بُھولا۔
62. تیری صداقت کے احکام کے لِئےمَیں آدھی رات کو تیرا شُکر کرنے کو اُٹھوں گا۔
63. مَیں اُن سب کا ساتھی ہُوں جو تُجھ سےڈرتے ہیںاور اُن کا جو تیرے قوانِین کو مانتے ہیں۔
64. اَے خُداوند! زمِین تیری شفقت سے معمُور ہے ۔مُجھے اپنے آئین سِکھا۔
65. ( طیتھ) اَے خُداوند! تُو نے اپنے کلامکے مُطابِقاپنے بندہ کے ساتھ بھلائی کی ہے۔