زبُو 119:51-57 Urdu Bible Revised Version (URD)

51. مغرُوروں نے مُجھے بُہت ٹھٹھّوں میں اُڑایا۔تَو بھی مَیں نے تیری شرِیعت سے کنارہنہیں کِیا ۔

52. اَے خُداوند! مَیں تیرے قدِیم احکام کو یاد کرتااور اِطمِینان پاتا رہا ہُوں۔

53. اُن شرِیروں کے سبب سے جو تیری شرِیعت کو ترککرتے ہیں۔مَیں سخت طَیش میں آ گیا ہُوں۔

54. میرے مُسافِرخانہ میںتیرے آئِین میرا گِیت رہے ہیں۔

55. اَے خُداوند! رات کو مَیں نے تیرا نام یاد کِیا ہےاور تیری شرِیعت پر عمل کِیا ہے۔

56. یہ میرے واسطے اِس لِئے ہُؤاکہ مَیں نے تیرے قوانِین کو مانا۔

57. ( خیتھ) خُداوند میرا بخرہ ہے۔مَیں نے کہا ہے مَیں تیری باتیں مانُوں گا۔

زبُو 119