23. اُمرا بھی بَیٹھ کر میرے خِلاف باتیں کرتے رہےلیکن تیرا بندہ تیرے آئِین پر دِھیان لگائے رہا ۔
24. تیری شہادتیں مُجھے مرغُوباور میری مُشِیر ہیں۔
25. ( دالتھ) میری جان خاک میں مِل گئی۔تُو اپنے کلام کے مُطابِق مُجھے زِندہ کر۔
26. مَیں نے اپنی روِشوں کا اِظہار کِیا اور تُو نے مُجھےجواب دِیا۔مُجھے اپنے آئِین کی تعلِیم دے۔
27. اپنے قوانِین کی راہ مُجھے سمجھا دےاور مَیں تیرے عجائِب پر دِھیان کرُوں گا۔