زبُو 119:167-172 Urdu Bible Revised Version (URD)

167. میری جان نے تیری شہادتیں مانی ہیںاور وہ مُجھے نہایت عزِیز ہیں۔

168. مَیں نے تیرے قوانِین اور شہادتوں کو مانا ہے۔کیونکہ میری سب روِشیں تیرے سامنے ہیں۔

169. ( تاو) اَے خُداوند! میری فریاد تیرے حضُورپُہنچے۔اپنے کلام کے مُطابِق مُجھے فہم عطا کر۔

170. میری اِلتجا تیرے حضُور پُہنچےاپنے کلام کے مُطابِق مُجھے چُھڑا۔

171. میرے لبوں سے تیری سِتایش ہوکیونکہ تُو مُجھے اپنے آئِین سِکھاتا ہے۔

172. میری زُبان تیرے کلام کا گِیت گائےکیونکہ تیرے سب فرمان برحق ہیں۔

زبُو 119