زبُو 119:16-29 Urdu Bible Revised Version (URD)

16. مَیں تیرے آئِین میں مسرُور رہُوں گا۔مَیں تیرے کلام کو نہ بُھولُوں گا۔

17. ( گِیمل) اپنے بندہ پر اِحسان کر تاکہ مَیںجِیتا رہُو ںاور تیرے کلام کو مانتا رہُوں۔

18. میری آنکھیں کھول دےتاکہ مَیں تیری شرِیعت کے عجائِب دیکھوں۔

19. مَیں زمِین پر مُسافِر ہُوں۔اپنے فرمان مُجھ سے پوشِیدہ نہ رکھ۔

20. میرا دِل تیرے احکام کے اِشتیاق میںہر وقت تڑپتا رہتا ہے۔

21. تُو نے اُن ملعُون مغرُوروں کو جِھڑک دِیاجو تیرے فرمان سے بھٹکتے رہتے ہیں۔

22. ملامت اور حقارت کو مُجھ سے دُور کر دےکیونکہ مَیں نے تیری شہادتیں مانی ہیں

23. اُمرا بھی بَیٹھ کر میرے خِلاف باتیں کرتے رہےلیکن تیرا بندہ تیرے آئِین پر دِھیان لگائے رہا ۔

24. تیری شہادتیں مُجھے مرغُوباور میری مُشِیر ہیں۔

25. ( دالتھ) میری جان خاک میں مِل گئی۔تُو اپنے کلام کے مُطابِق مُجھے زِندہ کر۔

26. مَیں نے اپنی روِشوں کا اِظہار کِیا اور تُو نے مُجھےجواب دِیا۔مُجھے اپنے آئِین کی تعلِیم دے۔

27. اپنے قوانِین کی راہ مُجھے سمجھا دےاور مَیں تیرے عجائِب پر دِھیان کرُوں گا۔

28. غم کے مارے میری جان گُھلی جاتی ہے۔اپنے کلام کے مُطابِق مُجھے تقوِیت دے۔

29. جُھوٹ کی راہ سے مُجھے دُور رکھاور مُجھے اپنی شرِیعت عِنایت فرما۔

زبُو 119