16. مَیں تیرے آئِین میں مسرُور رہُوں گا۔مَیں تیرے کلام کو نہ بُھولُوں گا۔
17. ( گِیمل) اپنے بندہ پر اِحسان کر تاکہ مَیںجِیتا رہُو ںاور تیرے کلام کو مانتا رہُوں۔
18. میری آنکھیں کھول دےتاکہ مَیں تیری شرِیعت کے عجائِب دیکھوں۔
19. مَیں زمِین پر مُسافِر ہُوں۔اپنے فرمان مُجھ سے پوشِیدہ نہ رکھ۔