زبُو 119:144-153 Urdu Bible Revised Version (URD)

144. تیری شہادتیں ہمیشہ راست ہیں۔مُجھے فہم عطا کر تو مَیں زِندہ رہُوں گا

145. ( قوف) مَیں پُورے دِل سے دُعا کرتا ہُوں۔اَے خُداوند! مُجھے جواب دے ۔مَیں تیرے آئِین پر عمل کرُوں گا۔

146. مَیں نے تُجھ سے دُعا کی ہے ۔ مُجھے بچا لےاور مَیں تیری شہادتوں کو مانُوں گا۔

147. مَیں نے پَو پھٹنے سے پہلے فریاد کی۔مُجھے تیرے کلام پر اِعتماد ہے۔

148. میری آنکھیں رات کے ہر پہر سے پہلے کُھل گئِیںتاکہ تیرے کلام پر دِھیان کرُوں۔

149. اپنی شفقت کے مُطابِق میری فریاد سُن۔اَے خُداوند! اپنے احکام کے مُطابِق مُجھے زِندہ کر۔

150. جو شرارت کے درپَے رہتے ہیں وہ نزدِیک آ گئے ۔وہ تیری شرِیعت سے دُور ہیں۔

151. اَے خُداوند! تُو نزدِیک ہےاور تیرے سب فرمان برحق ہیں۔

152. تیری شہادتوں سے مُجھے قدِیم سے معلُوم ہُؤاکہ تُو نے اُن کو ہمیشہ کے لِئے قائِم کِیا ہے۔

153. ( ریش) میری مُصِیبت کا خیال کر اور مُجھے چُھڑاکیونکہ مَیں تیری شرِیعت کو نہیں بُھولتا۔

زبُو 119