زبُو 119:130-138 Urdu Bible Revised Version (URD)

130. تیری باتوں کی تشرِیح نُور بخشتی ہے۔وہ سادہ دِلوں کو عقل مند بناتی ہے۔

131. مَیں خُوب مُنہ کھول کر ہانپتا رہاکیونکہ مَیں تیرے فرمان کا مُشتاق تھا۔

132. میری طرف توجُّہ کر اور مُجھ پر رحم فرماجَیسا تیرے نام سے مُحبّت رکھنے والوں کا حق ہے ۔

133. اپنے کلام میں میری رہنمائی کر۔کوئی بدکاری مُجھ پر تسلُّط نہ پائے۔

134. اِنسان کے ظُلم سے مُجھے چُھڑا لےتو تیرے قوانین پر عمل کرُوں گا۔

135. اپنا چہرہ اپنے بندہ پر جلوہ گر فرمااور مُجھے اپنے آئِین سِکھا۔

136. میری آنکھوں سے پانی کے چشمے جاری ہیں۔اِس لِئے کہ لوگ تیری شرِیعت کو نہیں مانتے۔

137. ( صادے) اَے خُداوند! تُو صادِق ہےاور تیرے احکام برحق ہیں۔

138. تُو نے صداقت اور کمال وفاداری سےاپنی شہادتوں کو ظاہِر فرمایا ہے۔

زبُو 119