117. مُجھے سنبھال اور مَیں سلامت رہُوں گااور ہمیشہ تیرے آئِین کا لِحاظ رکھُّوں گا۔
118. تُو نے اُن سب کو حقِیر جانا ہے جو تیرے آئِین سےبھٹک جاتے ہیںکیونکہ اُن کی دغابازی عبث ہے۔
119. تُو زمِین کے سب شرِیروں کو مَیل کی طرح چھانٹدیتا ہے ۔اِس لِئے مَیں تیری شہادتوں کو عزِیز رکھتا ہُوں۔
120. میرا جِسم تیرے خَوف سے کانپتا ہےاور مَیں تیرے احکام سے ڈرتا ہُوں۔
121. ( عَین) مَیں نے عدل اور اِنصاف کِیا ہے ۔مُجھے اُن کے حوالہ نہ کر جو مُجھ پر ظُلم کرتے ہیں۔
122. بھلائی کے لِئے اپنے بندہ کا ضامِن ہو۔مغرُور مُجھ پر ظُلم نہ کریں۔