زبُو 119:10-19 Urdu Bible Revised Version (URD)

10. مَیں پُورے دِل سے تیرا طالِب ہُؤا ہُوںمُجھے اپنے فرمان سے بھٹکنے نہ دے۔

11. مَیں نے تیرے کلام کو اپنے دِل میں رکھ لِیا ہےتاکہ مَیں تیرے خِلاف گُناہ نہ کرُوں۔

12. اَے خُداوند! تُو مُبا رک ہے۔مُجھے اپنے آئِین سِکھا۔

13. مَیں نے اپنے لبوں سےتیرے فرمُودہ احکام کو بیان کِیا۔

14. مُجھے تیری شہادتوں کی راہ سے اَیسی شادمانی ہُوئیجَیسی ہر طرح کی دَولت سے ہوتی ہے۔

15. مَیں تیرے قوانِین پر غَور کرُوں گا۔اور تیری راہوں کا لِحاظ رکھُّوں گا۔

16. مَیں تیرے آئِین میں مسرُور رہُوں گا۔مَیں تیرے کلام کو نہ بُھولُوں گا۔

17. ( گِیمل) اپنے بندہ پر اِحسان کر تاکہ مَیںجِیتا رہُو ںاور تیرے کلام کو مانتا رہُوں۔

18. میری آنکھیں کھول دےتاکہ مَیں تیری شرِیعت کے عجائِب دیکھوں۔

19. مَیں زمِین پر مُسافِر ہُوں۔اپنے فرمان مُجھ سے پوشِیدہ نہ رکھ۔

زبُو 119