1. ( الف) مُبارک ہیں وہ جو کامِل رفتار ہیں۔جو خُداوند کی شرِیعت پر عمل کرتے ہیں۔
2. مُبارک ہیں وہ جو اُس کی شہادتوں کو مانتے ہیںاور پُورے دِل سے اُس کے طالِب ہیں۔
3. اُن سے ناراستی نہیں ہوتی۔وہ اُس کی راہوں پر چلتے ہیں۔
4. تُو نے اپنے قوانِین دِئے ہیںتاکہ ہم دِل لگا کر اُن کو مانیں۔
5. کاش کہ تیرے آئِین ماننے کے لِئےمیری روِشیں درُست ہو جائیں!