7. خُداوند میری طرف میرے مددگاروں میں ہے۔اِس لِئے مَیں اپنے عداوت رکھنے والوں کو دیکھلُوں گا۔
8. خُداوند پر توکُّل کرنااِنسان پر بھروسا رکھنے سے بہتر ہے۔
9. خُداوند پر توکُّل کرنااُمرا پر بھروسا رکھنے سے بہتر ہے۔
10. سب قَوموں نے مُجھے گھیر لِیا۔مَیں خُداوند کے نام سے اُن کو کاٹ ڈالُوں گا۔
11. اُنہوں نے مُجھے گھیر لِیا ۔ بیشک گھیر لِیا۔مَیں خُداوند کے نام سے اُن کو کاٹ ڈالُوں گا۔
12. اُنہوں نے شہد کی مکھِّیوں کی طرح مُجھے گھیر لِیا۔وہ کانٹوں کی آگ کی طرح بُجھ گئے۔مَیں خُداوند کے نام سے اُن کو کاٹ ڈالُوں گا۔