23. یہ خُداوند کی طرف سے ہُؤااور ہماری نظر میں عجِیب ہے۔
24. یہ وُہی دِن ہے جِسے خُداوند نے مُقرّر کِیا۔ہم اِس میں شادمان ہوں گے اور خُوشیمنائیں گے ۔
25. آہ! اَے خُداوند! بچا لے۔آہ! اَے خُداوند! خُوش حالی بخش۔
26. مُبارک ہے وہ جو خُداوند کے نام سے آتا ہے۔ہم نے تُم کو خُداوند کے گھر سے دُعا دی ہے۔
27. یہوواہ ہی خُدا ہے اور اُسی نے ہم کو نُور بخشا ہے۔قُربانی کو مذبح کے سِینگوں سے رسِّیوںسے باندھو۔