3. ہمارا خُدا تو آسمان پر ہے۔اُس نے جو کُچھ چاہا وُہی کِیا۔
4. اُن کے بُت چاندی اور سونا ہیںیعنی آدمی کی دست کاری۔
5. اُن کے مُنہ ہیں پر وہ بولتے نہیں۔آنکھیں ہیں پر وہ دیکھتے نہیں۔
6. اُن کے کان ہیں پر وہ سُنتے نہیں۔ناک ہیں پر وہ سُونگھتے نہیں۔
7. اُن کے ہاتھ ہیں پر وہ چُھوتے نہیں۔پاؤں ہیں پر وہ چلتے نہیںاور اُن کے گلے سے آواز نہیں نِکلتی۔
8. اُن کے بنانے والے اُن ہی کی مانِند ہو جائیں گے ۔بلکہ وہ سب جو اُن پر بھروسا رکھتے ہیں۔