1. ہم کو نہیں! اَے خُداوند! ہم کونہیںبلکہ تُو اپنے ہی نام کواپنی شفقت اور سچّائی کی خاطِر جلال بخش۔
2. قَومیں کیوں کہیںاب اُن کا خُدا کہاں ہے؟
3. ہمارا خُدا تو آسمان پر ہے۔اُس نے جو کُچھ چاہا وُہی کِیا۔
4. اُن کے بُت چاندی اور سونا ہیںیعنی آدمی کی دست کاری۔
5. اُن کے مُنہ ہیں پر وہ بولتے نہیں۔آنکھیں ہیں پر وہ دیکھتے نہیں۔
6. اُن کے کان ہیں پر وہ سُنتے نہیں۔ناک ہیں پر وہ سُونگھتے نہیں۔