زبُو 109:1-9 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اَے خُدا! میرے محمُود!خاموش نہ رہ

2. کیونکہ شرِیروں اور دغابازوں نے میرے خِلافمُنہ کھولا ہے۔اُنہوں نے جُھوٹی زُبان سے مُجھ سے باتیں کی ہیں۔

3. اُنہوں نے عداوت کی باتوں سے مُجھے گھیر لِیااور بے سبب مُجھ سے لڑے ہیں۔

4. وہ میری مُحبّت کے سبب سے میرے مُخالِف ہیںلیکن مَیں تو بس دُعا کرتا ہُوں۔

5. اُنہوں نے نیکی کے بدلے مُجھ سے بدی کی ہےاور میری مُحبّت کے بدلے عداوت۔

6. تُو کِسی شرِیر آدمی کو اُس پر مقرّر کر دےاور کوئی مُخالِف اُس کے دہنے ہاتھ کھڑا رہے۔

7. جب اُس کی عدالت ہو تو وہ مُجرم ٹھہرےاور اُس کی دُعا بھی گُناہ گِنی جائے۔

8. اُس کی عُمر کوتاہ ہو جائےاور اُس کا مَنصب کوئی دُوسرا لے لے۔

9. اُس کے بچّے یتِیم ہو جائیںاور اُس کی بِیوی بیوہ ہو جائے۔

زبُو 109