33. وہ دریاؤں کو بیابان بنا دیتا ہےاور پانی کے چشموں کو خُشک زمِین۔
34. وہ زرخیز زمِین کو صحرایِ شور کر دیتا ہے۔اِس لِئے کہ اُس کے باشِندے شرِیر ہیں۔
35. وہ بیابان کو جِھیل بنا دیتا ہےاور خُشک زمِین کو پانی کے چشمے۔
36. وہاں وہ بُھوکوں کو بساتا ہےتاکہ بسنے کے لِئے شہر تیّار کریں
37. اور کھیت بوئیں اور تاکِستان لگائیںاور پَیداوار حاصِل کریں۔