زبُو 106:9-17 Urdu Bible Revised Version (URD)

9. اُس نے بحرِ قُلزم کو ڈانٹا اور وہ سُوکھ گیا۔وہ اُن کو گہراؤ میں سے اَیسے نِکال لے گیا جَیسےبیابان میں سے

10. اور اُس نے اُن کو عداوت رکھنے والے کے ہاتھسے بچایااور دُشمن کے ہاتھ سے چُھڑایا۔

11. سمُندر نے اُن کے مُخالِفوں کو چُھپا لِیا۔اُن میں سے ایک بھی نہ بچا۔

12. تب اُنہوں نے اُس کے قَول کا یقِین کِیااور اُس کی مدح سرائی کرنے لگے۔

13. پِھر وہ جلد اُس کے کاموں کو بُھول گئےاور اُس کی مشوَرت کا اِنتظار نہ کِیا

14. بلکہ بیابان میں بڑی حِرص کی۔اور صحرا میں خُدا کو آزمایا۔

15. سو اُس نے اُن کی مُراد تو پُوری کر دیپر اُن کی جان کو سُکھا دِیا۔

16. اُنہوں نے خَیمہ گاہ میں مُوسیٰ پراور خُداوند کے مُقدّس مَرد ہارُون پر حسد کِیا۔

17. سو زمِین پھٹی اور داتن کو نِگل گئیاور ابِیرا م کی جماعت کو کھا گئی

زبُو 106