زبُو 106:22-31 Urdu Bible Revised Version (URD)

22. اور حام کی سرزمِین میں عجائِباور بحرِ قُلز م پر دہشت انگیز کام کِئے۔

23. اِس لِئے اُس نے فرمایا مَیں اُن کو ہلاک کر ڈالتااگر میرا برگُزِیدہ مُوسیٰ میرے حضُور بِیچ میں نہ آتاکہ میرے قہر کو ٹال دے تا نہ ہو کہ مَیں اُن کوہلاک کرُوں۔

24. اور اُنہوں نے اُس سہانے مُلک کو حقِیر جانااور اُس کے قَول کا یقِین نہ کِیا۔

25. بلکہ وہ اپنے ڈیروں میں بُڑبُڑائےاور خُداوند کی بات نہ مانی۔

26. تب اُس نے اُن کے خِلاف قَسم کھائیکہ مَیں اُن کو بیابان میں پست کرُوں گا۔

27. اور اُن کی نسل کو قَوموں کے درمیان گِرا دُوں گااور اُن کو مُلک مُلک میں تِتربِتر کرُوں گا۔

28. وہ بعل فغُور کو پُوجنے لگےاور بُتوں کی قُربانِیاں کھانے لگے۔

29. یُوں اُنہوں نے اپنے اعمال سے اُس کو خشم ناک کِیااور وبا اُن میں پُھوٹ نِکلی۔

30. تب فِینحاس اُٹھا اور بِیچ میں آیااور وبا رُک گئی۔

31. اور یہ کام اُس کے حق میں پُشت در پُشتہمیشہ کے لِئے راست بازی گِنا گیا۔

زبُو 106