20. یُوں اُنہوں نے خُدا کے جلال کوگھاس کھانے والے بَیل کی شکل سے بدل دِیا ۔
21. وہ اپنے مُنجّی خُدا کو بُھول گئےجِس نے مِصر میں بڑے بڑے کام کِئے
22. اور حام کی سرزمِین میں عجائِباور بحرِ قُلز م پر دہشت انگیز کام کِئے۔
23. اِس لِئے اُس نے فرمایا مَیں اُن کو ہلاک کر ڈالتااگر میرا برگُزِیدہ مُوسیٰ میرے حضُور بِیچ میں نہ آتاکہ میرے قہر کو ٹال دے تا نہ ہو کہ مَیں اُن کوہلاک کرُوں۔
24. اور اُنہوں نے اُس سہانے مُلک کو حقِیر جانااور اُس کے قَول کا یقِین نہ کِیا۔