1. خُداوند کی حمد کرو۔خُداوند کا شُکر کرو کیونکہ وہ بھلا ہےاور اُس کی شفقت ابدی ہے۔
2. کون خُداوند کی قُدرت کے کاموں کو بیان کر سکتا ہےیا اُس کی پُوری سِتایش سُنا سکتا ہے؟
3. مُبارک ہیں وہ جو عدل کرتے ہیںاور وہ جو ہر وقت صداقت کے کام کرتا ہے۔
4. اَے خُداوند! اُس کرم سے جو تُو اپنے لوگوں پرکرتاہے مُجھے یاد کر۔اپنی نجات مُجھے عِنایت فرما۔