30. تُو اپنی رُوح بھیجتا ہے اور یہ پَیدا ہوتے ہیںاور تُو رُویِ زمِین کو نیا بنا دیتا ہے۔
31. خُداوند کا جلال ابد تک رہے۔خُداوند اپنی صنعتوں سے خُوش ہو۔
32. وہ زمِین پر نِگاہ کرتا ہے اور وہ کانپ جاتی ہے۔وہ پہاڑوں کو چُھوتا ہے اور اُن سے دُھواں نِکلنےلگتاہے۔
33. مَیں عُمر بھر خُداوند کی تعرِیف گاؤُں گا۔جب تک میرا وجُود ہے مَیں اپنے خُدا کی مدحسرائی کرُوں گا۔
34. میرا دِھیان اُسے پسند آئے۔مَیں خُداوند میں شادمان رہُوں گا۔
35. گُنہگار زمِین پر سے فنا ہو جائیںاور شرِیر باقی نہ رہیں!اَے میری جان! خُداوند کو مُبارک کہہ۔خُداوند کی حمد کرو۔