زبُو 103:16-22 Urdu Bible Revised Version (URD)

16. کہ ہوا اُس پر چلی اور وہ نہیںاور اُس کی جگہ اُسے پِھر نہ دیکھے گی۔

17. لیکن خُداوند کی شفقت اُس سے ڈرنے والوں پرازل سے ابد تکاور اُس کی صداقت نسل در نسل ہے۔

18. یعنی اُن پر جو اُ س کے عہد پر قائِم رہتے ہیںاور اُس کے قوانِین پر عمل کرنا یاد رکھتے ہیں۔

19. خُداوند نے اپنا تخت آسمان پر قائِم کِیا ہےاور اُس کی سلطنت سب پر مُسلِّط ہے۔

20. اَے خُداوند کے فرِشتو! اُس کو مُبارک کہو۔تُم جو زور میں بڑھ کر ہو اور اُس کے کلام کی آوازسُن کراُس پر عمل کرتے ہو۔

21. اَے خُداوند کے لشکرو! سب اُس کو مُبارک کہو۔تُم جو اُس کے خادِم ہو اور اُس کی مرضی بجا لاتے ہو۔

22. اَے خُداوند کی مخلُوقات! سب اُس کو مُبارک کہو ۔تُم جو اُس کے تسلُّط کے سب مقاموں میں ہو۔اَے میری جان! تُو خُداوند کو مُبارک کہہ۔

زبُو 103