زبُو 103:12-18 Urdu Bible Revised Version (URD)

12. جَیسے پُورب پچھم سے دُور ہےوَیسے ہی اُس نے ہماری خطائیں ہم سے دُور کر دِیں

13. جَیسے باپ اپنے بیٹوں پر ترس کھاتا ہےوَیسے ہی خُداوند اُن پر جو اُس سے ڈرتے ہیںترس کھاتاہے۔

14. کیونکہ وہ ہماری سرِشت سے واقِف ہے۔اُسے یاد ہے کہ ہم خاک ہیں۔

15. اِنسان کی عُمر تو گھاس کی مانِند ہے۔وہ جنگلی پُھول کی طرح کِھلتا ہے

16. کہ ہوا اُس پر چلی اور وہ نہیںاور اُس کی جگہ اُسے پِھر نہ دیکھے گی۔

17. لیکن خُداوند کی شفقت اُس سے ڈرنے والوں پرازل سے ابد تکاور اُس کی صداقت نسل در نسل ہے۔

18. یعنی اُن پر جو اُ س کے عہد پر قائِم رہتے ہیںاور اُس کے قوانِین پر عمل کرنا یاد رکھتے ہیں۔

زبُو 103