1. اَے میری جان! خُداوند کو مُبارک کہہاور جوکُچھ مُجھ میں ہے اُس کے قُدُّوس نام کومُبارک کہے۔
2. اَے میری جان! خُداوند کو مُبارک کہہاور اُس کی کِسی نِعمت کو فراموش نہ کر۔
3. وہ تیری ساری بدکاری کو بخشتا ہے۔وہ تُجھے تمام بِیماریوں سے شِفا دیتا ہے ۔
4. وہ تیری جان ہلاکت سے بچاتا ہے۔وہ تیرے سر پر شفقت و رحمت کا تاج رکھتا ہے ۔