12. سب گُمراہ ہیں سب کے سب نِکمّے بن گئے ۔کوئی بھلائی کرنے والا نہیں ۔ ایک بھی نہیں۔
13. اُن کا گلا کُھلی ہُوئی قبر ہے ۔اُنہوں نے اپنی زُبانوں سے فریب دِیا۔اُن کے ہونٹوں میں سانپوں کا زہر ہے۔
14. اُن کا مُنہ لَعنت اور کڑواہٹ سے بَھرا ہے۔
15. اُن کے قدم خُون بہانے کے لِئے تیز رَو ہیں۔
16. اُن کی راہوں میں تباہی اور بَدحالی ہے۔
17. اور وہ سلامتی کی راہ سے واقِف نہ ہُوئے۔
18. اُن کی آنکھوں میں خُدا کا خَوف نہیں۔