رُومِیوں 16:5-14 Urdu Bible Revised Version (URD)

5. اور اُس کلِیسیا سے بھی سلام کہو جو اُن کے گھر میں ہے ۔میرے پِیارے اِپینِتُس سے سلام کہو جو مسِیح کے لِئے آسیہ کا پہلا پَھل ہے۔

6. مریم سے سلام کہو جِس نے تُمہارے واسطے بُہت مِحنت کی۔

7. اندرُنِیکُس اور یُونِیاس سے سلام کہو ۔ وہ میرے رِشتہ دار ہیں اور میرے ساتھ قَید ہُوئے تھے اور رسُولوں میں ناموَر ہیں اور مُجھ سے پہلے مسِیح میں شامِل ہُوئے۔

8. اَمپلیاطُس سے سلام کہو جو خُداوند میں میرا پِیارا ہے۔

9. اُربانُس سے جو مسِیح میں ہمارا ہم خِدمت ہے اور میرے پِیارے استخُس سے سلام کہو۔

10. اَپلِّیس سے سلام کہو جو مسِیح میں مقبُول ہے۔ اَرستُِبُولُس کے گھر والوں سے سلام کہو۔

11. میرے رِشتہ دار ہیرودیو ن سے سلام کہو ۔ نَرکِسُّس کے اُن گھر والوں سے سلام کہو جو خُداوند میں ہیں۔

12. ترُوفَینہ اور ترُوفوسہ سے سلام کہو جو خُداوند میں مِحنت کرتی ہیں ۔ پِیاری پرسِس سے سلام کہو جِس نے خُداوند میں بُہت مِحنت کی۔

13. روفُس جو خُداوند میں برگُزِیدہ ہے اور اُس کی ماں جو میری بھی ماں ہے دونوں سے سلام کہو۔

14. اَسُنکرِتُس اور فلِگون اور ہِرمیس اور پترُبا س اور ہرماس اور اُن بھائِیوں سے جو اُن کے ساتھ ہیں سلام کہو۔

رُومِیوں 16