7. پس نتِیجہ کیا ہُؤا؟ یہ کہ اِسرا ئیل جِس چِیز کی تلاش کرتا ہے وہ اُس کو نہ مِلی مگر برگُزِیدوں کو مِلی اور باقی سخت کِئے گئے۔
8. چُنانچہ لِکھا ہے کہ خُدا نے اُن کوآج کے دِن تک سُست طبِیعت دی اور اَیسی آنکھیں جو نہ دیکھیں اور اَیسے کان جو نہ سُنیں۔
9. اور داؤُد کہتا ہے کہاُن کا دسترخوان اُن کے لِئے جال اور پھندااور ٹھوکر کھانے اور سزا کا باعِث بن جائے۔
10. اُن کی آنکھوں پر تارِیکی آ جائے تاکہ نہ دیکھیںاور تُو اُن کی پِیٹھ ہمیشہ جُھکائے رکھ۔