رُومِیوں 11:32-36 Urdu Bible Revised Version (URD)

32. اِس لِئے کہ خُدا نے سب کو نافرمانی میں گرِفتار ہونے دِیا تاکہ سب پر رَحم فرمائے۔

33. واہ! خُدا کی دَولت اور حِکمت اور عِلم کیا ہی عمِیق ہے! اُس کے فَیصلے کِس قدر اِدراک سے پرے اوراُس کی راہیں کیا ہی بے نِشان ہیں!۔

34. خُداوند کی عقل کو کِس نے جانا؟یا کَون اُس کا صلاح کار ہُؤا؟۔

35. یا کِس نے پہلے اُسے کُچھ دِیا ہےجِس کا بدلہ اُسے دِیا جائے؟۔

36. کیونکہ اُسی کی طرف سے اور اُسی کے وسِیلہ سے اور اُسی کے لِئے سب چِیزیں ہیں۔ اُس کی تمجِید ابد تک ہوتی رہے ۔ آمِین۔

رُومِیوں 11