رُوت 4:16-22 Urdu Bible Revised Version (URD)

16. اور نعو می نے اُس لڑکے کو لے کر اُسے اپنی چھاتی سے لگایا اور اُس کی دایہ بنی۔

17. اور اُس کی پڑوسنوں نے اُس بچّے کو ایک نام دِیا اور کہنے لگِیں کہ نعو می کے لِئے بیٹا پَیدا ہُؤا سو اُنہوں نے اُس کا نام عوبید رکھّا ۔وہ یسّی کا باپ تھا جو داؤُد کا باپ ہے۔

18. اور فارص کا نسب نامہ یہ ہے ۔ فارص سے حصرو ن پَیدا ہُؤا۔

19. اور حصرو ن سے را م پَیدا ہُؤا اور رام سےعمِّیندا ب پَیدا ہُؤا۔

20. اور عمِّیندا ب سے نحسو ن پَیدا ہُؤا اور نحسو ن سے سلمو ن پَیدا ہُؤا۔

21. اور سلمو ن سے بوعز پَیدا ہُؤا اور بوعز سے عوبید پَیدا ہُؤا۔

22. اور عوبید سے یسّی پَیدا ہُؤا اور یسّی سے داؤُد پَیدا ہُؤا۔

رُوت 4